مشہور شخصیات
ابو الفضل صدیقی | مشہور مذہبی شخصیت |
قائد اعظم محمد علی جناحؒ ، صدر غلام اسحٰق خان، قاضی حسین احمد، شاہ سعود بن عبدالعزیز | مشہور سیاست دان |
ہاکی اسٹار اولمپیئن صلاح الدین، عظیم باکسر محمد علی، کرکٹر کپیل دیو۔ | مشہور کھلاڑی |
ایشوریا رائے ، ہریتک روشن، | مشہور فنکار/اداکار |
سر آئزک نیوٹن۔ بابائیج ، چارلس | مشہور سائنسدان |
حفیظ جالندھری، معروف ادیب ابو الفضل صدیقی۔ | مشہور علاقائی فنکار |
خوش بختی کے عناصر
ایک، جار،آٹھ، دس، تیرہ، سترہ، انیس | خوش قسمتی کا عدد |
ہفتہ | خوش قسمتی کا دن |
بھورا، سیاہ، خاکستری | خوش قسمتی کا رنگ |
گل چاندنی، رات کی رانی | خوش قسمتی کا پھول |
نیلم ، ہیرا | خوش قسمتی کا پتھر |
ہل | خوش بختی کا نقش |
اہم معلومات
برج جدی | دائرۃ البروج میں شمسی نام |
بکری | دائرۃ البروج میں علامتی نشان |
مٹی | دائرۃ البروج میں عنصر |
دانشور، مفکر | دائرۃ البروج میں گروپ |
عظيم , افضل , بڑا , کلاں | کلیدی معیار/خوبی |
ہڈیاں، دانت | اہم جسمانی حصہ |
زحل | دائرۃالبروج میں حاکم سیارہ |
موئنث | دائرۃالبروج میں جنس |
برج ثور، برج عقرب، برج سنبلہ ، برج حوت | دائرۃ البروج میں مطابقت |
شخصیت کا مختصر جائزہ
مرد
اوائل عمری میں اہم شخصیات سے تعلق کی بنا پر طاقت حاصل کرنے والے یا خواہش کرنے والے، بے حد پر عزم، منطقی اور حاکمانہ ذہنیت کے مالک، اپنے مقاصد کے لئے بے حد سنجیدہ اوران کے حصول کے لئے بڑی احتیاط سے کام لینے والے، بے صبری کا مظاہرہ نہ کرنے والے، اپنے کام میں فوری طور پر مشغول ہوجانے والے، اپنی مالی حیثیت مستحکم کرنے والے، اپنی اتھارٹی کے بارے میں کسی بھی قسم کے سمجھوتے نہ کرنے والے، کچھ لو اور کچھ دو کے اصول پر تعلقات قائم کرنے والے، پیدائشی طور پر خود مختار، اپنے قائم کردہ فریم ورک میں کام کرنے والے، بے صبری کا مظاہرہ کرنے والے۔محبت کے معاملہ میں بے حد ناپختہ، محبت کے معاملہ میں بڑے آرام طلب، محبت اور رفاقت پر اپنے کام کو ترجیح دینے والے، دیر سے شادی کرنے والے، اپنی پسند کی عورت سے شادی کرنے والے، فضول چیزوں پر سنجیدگی سے سو چ و بچارکرنے والے، پھر مضحکہ خیز صورت حال سے دوچار ہونے والے،ضرورت سے زیادہ بول کر دوسروں کوناراض کرنے والے،نکتہ چیں،اپنی ذات کی اہمیت کے احساس تلے دب جانے والے، دوسروں کی خوبیوں کو ناپسند کرنے والے، مطلعق العنان ، حقائق کے بجائے اندازوں سے کام چلانے والے،اعلیٰ ترین عہدے کا خواہشمند۔
عورت
بڑی مہذب، مؤدب، بڑوں کا احترام کرنا اپنا اخلاقی فرض سمجھنے والی، بڑی دانشمند او ر سوجھ بوجھ کی مالک، ہر کام سوچ کر کرنے والی، بڑی مددگار، خیرخواہ اور ہمدرد، خاندانی شرافت اور حسب ونسب پسند کرنے والی، اپنے خاندان ، عزیز و اقارب کے بارے میں دوسرے افراد کی نسبت زیادہ واقفیت اور معلومات رکھنے والی، بامقصد زندگی گزارنے والی، فضولیات سے پرہیز کرنے والی، بچوں سے پیار اور محبت کرنے والی، اپنے اصولوں کی پکی اور ان پر سختی سے عمل کرنے والی۔ بچوں سے پیار اور محبت کرنے والی، ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھنے والی۔قرض لینے سے حتی الوسع گریز کرنے والی، مضبوط قوت ارادی، ارادے کی پکی، ماں کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھانے والی، ہر بازی کو جیت لینے والی،بوڑھوں اور معذوروں کی مدد کرکے خوش ہونے والی اور سکون محسوس کرنے والی۔ضبط و تحمل سے کام لینے والی۔ناقابل تسخیر صفات و خصوصیات کی حامل، دوسروں کی مدد کرنے کا قوی جذبہ رکھنے والی، سماجی اور سیاسی کارنامے سرانجام دینے والی۔ احسان کا بدلہ فوراً اتارنے والی، قدامت پرست مگر تنگ نظر نہ ہونے والی۔اپنے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دینے والی۔بعض اوقات انتہائی خود غرض اور تنگ دل بن جانے والی، دوسروں کے ساتھ درشتی کے ساتھ پیش آنے والی، بعض اوقات انتہائی روکھا سوکھا طرز عمل اختیار کرنے والی اور سہیلیوں سے دور ہو جانے والی، دوسروں کے سہارے زندگی گزارنا پسند کرنے والی۔ مختلف پریشانیوں اور الجھنوں کا جلد شکار ہوجانے والی، تنقید کو کسی صورت برداشت نہ کرنے والی۔مختصر فیملی کی حامی۔ بعض اوقات بہت زیادہ کنجوس، پیسے پیسے پر جان دینے والی۔ فضول خرچی میں پانی کی طرح پیسہ بہانے والی۔خواہشات کی تکمیل کے لئے انتہائی درشت اور سخت رویہ اختیا رکرنے والی۔ دوسری عورتوں کو بد ظن کرنے والی۔ بعض اوقات دولت کی خاطر بہت زیادہ لالچی اور حریص بن جانے والی، ایسے حالات میں دوسروں کے مفادات کو نظرانداز کرنے والی۔
ثابت قدم ، پرجوش ، مخصوص ، مقرر ، مسلسل ، عملی اور مددگار. | مثبت پہلو |
شکی القلب، ہٹ دھرم، مایوس فطرت، خود غرض، سرد مہر، رکاوٹیں کھڑی کرنےوالا | منفی پہلو |
اہلخانہ، روایات، اعلیٰ معیار، فن دستکاری، موسیقی، اعلیٰ رتبہ | پسند |
گاہے بگاہے تقریباً سبھی چیزیں اور عادات | نا پسند |
برج جدی کے زیر اثر افراد میں گھٹنے، ہڈیوں اور جلد سے متعلقہ مسائل جنم لیتے ہیں۔ آخری عمر میں ہڈیوں کا ٹوٹنا، چہرے پر جھریاں پڑنا، اور گھٹنوں میں درد جیسی شکایات پیدا ہوجاتی ہیں۔ غصہ پر قابو پانے یا بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں آنے سے ان کا معدہ فوری طور پر خراب ہوجاتا ہے۔ خون کی کمی، روشنی سے الرجی، بہرہ پن، ، نزلہ زکام، اور خارش جیسی بیماریاں اکثر وبیشتر ان کے ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔ | صحت |
محبت اور تعلقات
جدی افراد محبت کے معاملات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور میانہ روی سے کام لیتے ہیں۔ یہ لوگ بغیر سوچے سمجھے کچھ نہیں کرتے۔ ایک وقت میں ایک شخص کو وقت اور توجہ دیتے ہیں۔ اگرچہ یہ الفاظ کا سہارا کم لیتے ہیں لیکن ان کے افعال بہت سی باتیں کہہ جاتے ہیں۔ یہ لوگ تحفے تحائف دینا پسند کرتے ہیں اور اپنے ہمسفر کے ساتھ باہر وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔
دوست، احباب اور اہلخانہ
حس مزاح اوربذلہ سنجی کی صفات سے آراستہ جدی افراد اپنے دوستوں کو اچھی صحبت مہیا کرتے ہیں۔ ان کے حلقہ احباب میں ایماندار، وفادار اور جانثار لوگ شامل ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے دوستوں اور اہلخانہ کو انعام و اکرام سے نوازتے رہتے ہیں۔ فطری طور پر یہ لوگ سیرو تفریح کرنے کے شوقین ہوتے ہیں۔اگرچہ یہ لوگ بہت زیادہ ملنسار نہیں ہوتے تاہم ایسے لوگوں سے ملنا پسند کرتے ہیں جو ایماندار اور جذبہ ایمانی سے سرشار ہوں۔ عام طور پر یہ اپنےجذبات کی عکاسی کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔
کاروبار اور دولت
جدی افراد کام کو مکمل کرنے اور اس کے لئے ضروری آلات اکھٹےکرنے میں چابک دستی سے کام لیتے ہیں۔ نیچے کھڑے ہوکر بلندی کا خواب دیکھتے رہتے ہیں اور بعض اوقات ان کے یہ خواب پورے بھی ہو جاتے ہیں۔
یہ لوگ اپنے لئے خود ہی معیاری اصول مرتب کرلیتے ہیں۔ ایمانداری، ثابت قدمی اورفرض شناسی کی صفات سے آراستہ یہ لوگ بہترین منتظم اور قائد ثابت ہوتے ہیں۔ وفاداری، بے لوثی اور سخت جدوجہد ان کی زندگی کا لازمی جزو ہیں اور یہی صفات یہ اپنے اردگرد لوگوں میں بھی ڈھونڈتے ہیں۔ انتظامی امور، دولت، تعلیم و تعلم، جائیداد کی خریدو فروخت جیسے کاروبار ان کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
یہ لوگ بہت محتاط فطرت واقع ہو ئے ہیں اس لئے اپنی رقم اور وقت کا بہتر استعمال کرتے ہیں۔ چونکہ یہ لوگ سخت محنت کرکے دولت حاصل کرتے ہیں اس لئے شازونادر ہی اپنی جمع پونجی فضول خرچی میں اڑاتے ہیں۔ تاہم اہلخانہ اور دوست احباب کے لئے قیمیتی اشیاء خریدنے میں بخل سے کام نہیں لیتے۔
یہ لوگ اپنے لئے خود ہی معیاری اصول مرتب کرلیتے ہیں۔ ایمانداری، ثابت قدمی اورفرض شناسی کی صفات سے آراستہ یہ لوگ بہترین منتظم اور قائد ثابت ہوتے ہیں۔ وفاداری، بے لوثی اور سخت جدوجہد ان کی زندگی کا لازمی جزو ہیں اور یہی صفات یہ اپنے اردگرد لوگوں میں بھی ڈھونڈتے ہیں۔ انتظامی امور، دولت، تعلیم و تعلم، جائیداد کی خریدو فروخت جیسے کاروبار ان کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
یہ لوگ بہت محتاط فطرت واقع ہو ئے ہیں اس لئے اپنی رقم اور وقت کا بہتر استعمال کرتے ہیں۔ چونکہ یہ لوگ سخت محنت کرکے دولت حاصل کرتے ہیں اس لئے شازونادر ہی اپنی جمع پونجی فضول خرچی میں اڑاتے ہیں۔ تاہم اہلخانہ اور دوست احباب کے لئے قیمیتی اشیاء خریدنے میں بخل سے کام نہیں لیتے۔