برج حوت
مچھلی
شاعر، مبلغ، پراسرار علوم کے ماہر
۔۲۰ فروری سے ۲۰ مارچ
مشہور شخصیات
مولانا اشرف علی تھانویؒ | مشہور مذہبی شخصیت |
مصطفی کمال اتاترک، نواب منصور علی خان پٹودی، شیوا جی مرہٹہ، جارج واشنگٹن | مشہور سیاست دان |
کرکٹر نذر محمد، محسن خان، مائیکل سلیٹر، ہرشل گبز۔ | مشہور کھلاڑی |
پوجا بھٹ، عامر خان، ششی کپور، کرٹ رسل۔ | مشہور فنکار/اداکار |
البرٹ آئن سٹائن، سر ولیم ہنری۔ | مشہور سائنسدان |
دانشور حنیف رامے۔ ابن بطوطہ، مختار زمن۔ | مشہور علاقائی فنکار |
خوش بختی کے عناصر
تین، سات، بارہ ، سولہ، اکیس | خوش قسمتی کا عدد |
جمعرات اور سوموار | خوش قسمتی کا دن |
جامنی، سمندری سبز، بنفشی | خوش قسمتی کا رنگ |
گلنار، حشیش | خوش قسمتی کا پھول |
روبی، مون اسٹون،زمرد | خوش قسمتی کا پتھر |
خمدار چابی | خوش بختی کا نقش |
اہم معلومات
برج حوت | دائرۃ البروج میں شمسی نام |
دو مچھلیاں | دائرۃ البروج میں علامتی نشان |
پانی | دائرۃ البروج میں عنصر |
دانشور، مفکر | دائرۃ البروج میں گروپ |
تغیر پذیر | کلیدی معیار/خوبی |
پاؤں، مداف | اہم جسمانی حصہ |
نیپچون، مشتری | دائرۃالبروج میں حاکم سیارہ |
موئنث | دائرۃالبروج میں جنس |
برج جدی، برج سرطان، برج عقرب، برج ثور | دائرۃ البروج میں مطابقت |
شخصیت کا مختصر جائزہ
مرد
کسی کو بھی اس کی بہتری کے لئے ڈانٹنے والے، اس کی بہتری کے متعلق ریمارکس جاری کرنے والے، بغض و کینہ سے پاک، صرف غلطی پر اظہار کرنے والے، دوسروں پر اعتماد اور بھروسہ کرکے ان سے کام لینے والے، خود بھی بااعتماد اور قابل بھروسہ، صنعت و حرفت میں کامیابی کے ذریعے مفاد حاصل کرنے والے، دوسروں کی خدمت کرتے وقت خداد صلاحیتیں پورے عروج پر رکھنے والے، سیاست اور سماجی کاموں کو احسن طریقے سے انجام دینے والے، بیماروں کی صحیح معنوں میں بیمار پرسی کرنے والے، آرٹس اور فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھنے والے، ہر انداز پُر شوق،ا پنے مستقبل کی حفاظت، اپنی پسند کے کام کرنے والے اور بے حد خوشی محسوس کرنے والے، دریا دل، وقت پر دوسروں کی مدد کرنے والے، اچھے اور برے دنوں کے ساتھی، چٹان کی طرح مضبوط اور مستحکم بہت جلد اشتعال میں آکر غیض و غضب میں بھر جانے والے اور نقصان اٹھانے والے، وقت کے ساتھ ساتھ اشتعال سرد اور غصہ کافور، نارمل ہو جانے والے، حد درجہ جذباتی، ہر وقت مایوسی میں مبتلا، اس بات کا وہم رکھنے والے کہ کوئی ان کی ذات سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔ قوتِ ارادی کی کمی کے باعث اکثر ناکام، حالات سے گھبرا کر اکثر منشیات میں پنا ہ لینے والے، ناکامیوں کے بعد گوؤہ نشین ہو جانے والے، خود کو حالات کے دباؤ پر چھوڑ دینے والے، دماغ سے زیادہ دل پر بھروسہ کرنے والے۔
عورت
دوسروں کی بے غرض مدد کرکے خوشی محسوس کرنے والی، قربانی اور ایثار کے جذبات کے تحت مدد کے مواقع تلاش کرنے والی، بغیر مطلب اور غرض کے دوسروں کے کام آکر خوشی محسوس کرنے والی۔ بے پناہ حسین اور پرکشش، مقناطیسی شخصیت کے ذریعے دوسروں کو اپنی جانب کھینچنے والی اور گوناگوں مفادات پہنچانے والی، مرضی کے منصوبے کو فوراً پورا کرنے والی، تکمیل پسند، صاف گو، ہر بات برملا کہنے والی، گھریلو ذمہ داریوں کو بڑی خوش اسلوبی سے پورا کرنے والی، اس مقصد کے لئے اپنے بہت سے جذبوں سے دستبردار ہونے والی، وفاشعار بیوی، رومانی اعتبار سے پر سکون اور پر اعتماد، رفیقِ حیات کی طرف سے بہت توجہ اور پیار پانے والی، گھر کو بنانے اور سنوارنے والی، راہ کی رکاوٹوں سے نہ گھبرانے والی،آسانی سے دھوکا نہ کھانے والی، پختہ مزاج۔ دل کی بھڑاس فوری طور پر نکالنے والی اور اس سے رنجیدہ اور کبیدہ خاطر کرنے والی، نفرت کی وجہ سے اپنے جذبات دبائے رکھنے والی، آنسو بہانے سے تسکین پانے والی، ذرا ذرا سی بات پر آنسو بہانے والی، غمزدہ ہوجانے والی، جذباتی سرگرمیوں سے دور بھاگنے والی، نت نئی آرزؤں میں گھری رہنے والی، مردوں کو باآسانی بیوقوف بنانے والی، ذہنی طور پر الجھی ہوئی، زندگی کی تلخ حقیقتوں کا سامنا کرنے سے گھبرانے والی، ضدی اور سرکش اور نقصان اٹھانے والی، تنہائی سے گھبرانے والی، خوابوں کی دنیا میں رہنا پسند کرنے والی۔
گہری سمجھ بوجھ کے حامل، صورتحال کا بہتر ادراک کرنا۔روحانی صفات کا حامل۔ محنتی رویہ،قابل بھروسہ، مسائل کا بہتر ادراک کرنے اور ان کا حل تلاش کرنے والے۔ | مثبت پہلو |
مایوس فطرت، حساس، مشکل گھڑی میں راہ فرار اختیار کرنے۔حساسیت، گہری جذباتی وابستگی، | منفی پہلو |
روحانی موضوعات ، تنہا وقت گزارنا ، بصری میڈیا ، محبت ، موسیقی ، تیراکی . | پسند |
ماضی کے مسائل کا باربار سامنے آنا۔ تنقید کیا جانا، ہمہ قسمی بربریت | نا پسند |
بر ج حوت سے تعلق رکھنے والے افراد کو پاؤں، جگر، خون کی کمی، معدے کا السراور دیگر جلدی بیماریوں کا سامنا رہتا ہے۔ | صحت |
محبت اور تعلقات
ان کی محبت اتنی گہری ہوتی ہے کہ مردے کا دل بھی دھڑک اٹھے۔حوتی افراد پیار کرنے والے، شفیق، اور غیر معمولی طور پر قربانیاں دینے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ حد درجہ جذباتی ہونے کی وجہ سے اپنے ہمسفر سے بھی ویسے ہی جذبات کی توقع رکھتے ہیں۔ ازدواجی زندگی میں یہ لوگ بہت مخلص ہوتے ہیں۔ اپنی زوجہ حیات کو تحفے تحائف دیتے رہتے ہیں اور اسے یہ احساس دلاتے ہیں کہ وہ لاکھوں میں ایک ہے۔ کوئی بھی چیز یا مسئلہ ان کی محبت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔
دوست، احباب اور اہلخانہ
شریف الطبع حوتی افراد اپنے لئے بہترین دوستوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ اکثراوقات یہ لوگ اپنے دوستوں کی ضروریات کو اپنی ضروریات سمجھتے ہیں۔ وفادار، مددگار، جذبات سے بھرپور حوتی افراد کے لئے مسائل کا چھوٹا یا بڑاہونا زیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔ جب کوئی مشکل گھڑی آپہنچے تو یہ لوگ اس سے نبردآزما ہونے کے لئے کمر بستہ ہوجاتے ہیں۔ روحانی صفات کے مالک ہونے کے ناطے یہ مسائل کو وقت سے پہلے ہی بھانپ لیتے ہیں اور ان کا پیشگی ادراک کرنا شروع کردیتے ہیں۔
یہ لوگ بہترین قوت اظہار کے مالک ہوتے ہیں اور اپنے ارداگرد لوگوں کو اپنے جذبات سے آگاہ رکھتے ہیں۔ یہ لوگ نہ صرف دوستوں کو قیمتی تحائف دیتے ہیں بلکہ انہیں موسیقی اور شاعری سے بھی محظوظ کرتے ہیں۔ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہنا ان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
یہ لوگ بہترین قوت اظہار کے مالک ہوتے ہیں اور اپنے ارداگرد لوگوں کو اپنے جذبات سے آگاہ رکھتے ہیں۔ یہ لوگ نہ صرف دوستوں کو قیمتی تحائف دیتے ہیں بلکہ انہیں موسیقی اور شاعری سے بھی محظوظ کرتے ہیں۔ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہنا ان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
کاروبار اور دولت
وجدانی کیفیات کے مالک حوتی افراد اپنی صلاحیتیوں سے بنی نوع انسان کے فائدے کے لئے کام کرتے ہیں۔ وکالت، فن تعمیر، جانوروں کی دیکھ بھال، موسیقار، سماجی کارکن، کھیل یا کھلونے بنانے کے شعبے ان کے لئے موزوں ہیں۔
چونکہ یہ لوگ اپنے پیاروں کی مدد کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں اس لئے بسا اوقات یہ ان کو مشکلات سے نکالنے کے لئے ساری دنیا سے ٹکر لے لیتے ہیں۔ یہ لوگ رقم کو زیادہ فوقیت نہیں دیتے۔ یہ لوگ دولت سے زیاہ اپنے مقاصد کی پرواہ کرتے ہیں۔ لیکن جب اپنے مقصد کو حاصل کرنے کا وقت آجائے تو یہ لوگ معقول رقم کا انتظام بھی کرلیتے ہیں۔
چونکہ یہ لوگ اپنے پیاروں کی مدد کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں اس لئے بسا اوقات یہ ان کو مشکلات سے نکالنے کے لئے ساری دنیا سے ٹکر لے لیتے ہیں۔ یہ لوگ رقم کو زیادہ فوقیت نہیں دیتے۔ یہ لوگ دولت سے زیاہ اپنے مقاصد کی پرواہ کرتے ہیں۔ لیکن جب اپنے مقصد کو حاصل کرنے کا وقت آجائے تو یہ لوگ معقول رقم کا انتظام بھی کرلیتے ہیں۔
رقم خرچ کرنے کے معاملے میں یہ دہری سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔ بعض اوقات تو محض خرچ پہ خرچ کئے چلے جاتے ہیں اور انجام کی پرواہ نہیں کرتے اور بعض اوقات کچھ بھی خرچ کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔ تاہم آخری عمر میں ان کے پاس اتنا سرمایہ ضرور ہوتا ہے کہ وہ جو کچھ کرنا چاہیں کرسکتے ہیں۔